ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں ادیوگ میلہ کی تیاریاں زوروں پر۔۔ ڈپٹی کمشنر کی جائزاتی میٹنگ

کاروار میں ادیوگ میلہ کی تیاریاں زوروں پر۔۔ ڈپٹی کمشنر کی جائزاتی میٹنگ

Sat, 22 Oct 2016 03:29:00    S.O. News Service

کاروار21/اکتوبر (ایس او نیوز) کاروار میں 12اور13اکتوبر کو منعقد ہونے والے ادیوگ میلہ کی تیاریاں زورو شور سے کی جارہی ہیں۔اس ضمن میں ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ایک جائزاتی میٹنگ کی۔

 ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ اس جائزاتی نشست میں ادیوگ میلہ کی مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈی سی نے افسران کو کہا کہ یہ میلہ کاروار میڈیکل کالج اور پولی ٹیکنیک کالج میں منعقد ہوگا۔ اس لئے دونوں مقامات پر تمام تیاریاں مکمل ہونی چاہئیں۔پالی ٹیکنیک کالج میں اس مقصد کے لئے 43 کمرے دستیاب ہونگے جبکہ میڈیکل کالج میں 100کمروں کا بندوبست کرنا ہوگا۔میلہ کا افتتاحی اجلاس میڈیکل کالج کے احاطے میں ہوگا۔وہاں پر گراؤنڈ فلور کو پوری طرح صاف ستھرا کرنا ہوگا اور دیگر کام جلد سے جلد پورے کرنے ہونگے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ انجینئرنگ کالج کی کمپیوٹر لیب کو میلے کے دوران استعمال کیا جائے گا۔اس کے لئے وہاں پر جن بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہے اس کو فراہم کیا جانا چاہیے۔اگر میلے میں شامل کمپنیوں کی طرف سے انٹرویو کے لئے  ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو اس کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا اور یہ سہولت فراہم کرنی ہوگی۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ہیلپ ڈیسک، رجسٹریشن سنٹر، میڈیکل ڈیسک،فوڈ کاونٹر اور پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔اور اس بات پر پوری توجہ دینی چاہیے کہ یہ میلہ کسی بھی قسم کی بد نظمی کا شکار نہ ہو اور پورے اطمینان اور حسن و خوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچے۔

اس میلے میں ملازمت کے متلاشی امیدواروں کو براہ راست شرکت کرنے کے لئے میلے کے پہلے دن رجسٹریشن کا موقع دیا جائے گا۔ اور جو لوگ پہلے سے ہی ویب سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کروا چکے ہیں، ان کو نومبر کے پہلے ہفتے میں ایس ایم ایس کے ذریعے ان کے انٹرویو کے متعلق ضروری معلومات فراہم کردی جائیں گی۔

اس جائزاتی میٹنگ کے دوران ضلع پنچایت سی ای او چندرشیکھر نائک،پروبیشنری آئی اے ایس افیسر فوزیہ ترنم، ایڈیشنل ڈی سی ایچ پرسنا،آر ایل ڈی ایم افیسرپرکاش پربھو اور مختلف محکمہ جاتی افسران موجود تھے۔


Share: